• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

26 ویں ترمیم کے ذریعے عدالتی نظام عملاً ختم، عدلیہ محکوم بنا دی گئی، اسد قیصر

صوابی( نمائندہ جنگ)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ 26ویں آئینی ترمیم کے ذریعے عدالتی نظام عملاً ختم ، عدلیہ محکوم بنا دی گئی،8 فروری کو یوم سیاہ کے موقع پر احتجاج میں پیکا ایکٹ اور 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف آواز اٹھائیں گے، 8فروری2024کے عام انتخابات میں پاکستان کے عوام کے مینڈیٹ کی توہین کی گئی تھی اور ان کے ووٹ پر ڈاکا ڈالا گیا، اپنی رہائش گاہ واقع مرغز میں 8فروری کے احتجاجی جلسے کے تیاریوں کے سلسلے میں منعقدہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوابی انٹر چینج کے مقام پر ہفتہ 8فروری کو یوم سیاہ کے موقع پر ہونے والے احتجاج میں پیکا ایکٹ اور 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف آواز اٹھائیں گے، انہوں نے کہا کہ عوام نے عمران خان کو ووٹ دیا، مگر دھاندلی کے ذریعے شہباز شریف کو مسلط کر دیا گیا، جو صرف 17نشستوں کا مالک ہے۔ وزیرِاعظم بنا کر ملک کے ساتھ سنگین زیادتی کی گئی۔انہوں نے کہا کہ عمران خان ہی اس ملک کے حقیقی وزیرِاعظم ہیں اور انشاء اللہ دنیا کو دکھائیں گے کہ پاکستانی عوام آج بھی عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید