• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں آج اور کل تمام جامعات میں کلاسز کا بائیکاٹ ہوگا

کراچی(آن لائن )سندھ بھر میں3اور 4 فروری کو تمام سرکاری جامعات میں کلاسز کا بائیکاٹ کیا جائے گا،اس بات کا اعلان فیڈریشن آف آل پاکستان یونیورسٹیز اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشنز (فپواسا) نے سندھ اسمبلی میں جامعات سے متعلق ترمیمی بل منظور ہونے کیخلاف کیا ہے۔ پاکستان یونی ورسٹیز اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشنز کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سندھ یونیورسٹیز ایکٹ میں مشاورت کے بغیر یکطرفہ ترامیم کی مذمت کرتے ہیں، ترمیم جامعات کی خودمختاری ختم کرنے اوربنیادی اقدار کو نقصان پہنچانے کی سازش ہے۔ یاد رہے کہ جمعہ کے روز سندھ اسمبلی نے جامعات میں تقرری سے متعلق جامعات ایکٹ ترمیمی بل منظور کیا تھا، ترامیم کے بعد وائس چانسلر کے عہدے کیلئے اب بیوروکریٹس بھی تعینات ہوسکتے ہیں۔بل کے مطابق حکومت نیوائس چانسلر کے امیدوار کیلئے پی ایچ ڈی کی شرط بھی ختم کردی ہے، بل کے تحت ایم اے پاس شخص بھی وائس چانسلر کے عہدے پر تعینات ہوسکے گا۔ سندھ اسمبلی میں ایم کیو ایم اور جماعت اسلامی نے جامعات ترمیمی بل کی مخالفت کی تھی۔
اہم خبریں سے مزید