• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دوسری جنگ عظیم میں بچوں کو بچانے والا اطالوی 96 سال کی عمر میں چل بسا

روم (اے ایف پی) دوسری جنگ عظیم کے دوران نازی فاشسٹ قتل عام سے تین بچوں کو بچانے والا اطالوی شہری ملینا برنابو،96سال کی عمر میں چل بسا۔ ملینا برنابو کو اٹلی کے اعلیٰ سول اعزاز سے بھی نوازا گیا تھا۔ برنابو کو طلائی تمغہ برائے سول میرٹ اپنے نوجوان پڑوسیوں کو بچانے کیلئے دیا گیا تھا، انہوں نے اگست 1944میں ٹسکنی کے علاقے سانت انا دی سٹازیما کے قتل عام کے دوران اپنے پڑوسی بچوں کو بچایا تھا ، اس قتل عام میں 560لوگ مارے گئے تھے۔
اہم خبریں سے مزید