• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمرے کی آڑ میں گداگری میں ملوث 10 پاکستانی شہریوں کو ڈیپورٹ کردیا گیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سعودی عرب سے گداگری میں ملوث 10پاکستانی شہریوں کو ڈی پورٹ کردیاگیا ہے،سعودی عرب سے ڈیپورٹ کئے گئے پاکستانی شہریوں میں شاہنواز ، افسر علی، مجتہد حسین ، محمد عادل، راحب علی، ضمیر حسین وصید، شیراز خان، مبین علی سولنگی اور خدا بخش شامل ہیں،ڈیپورٹ کئے گئے شہری کراچی ائیرپورٹ پر اترے تو فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی حکام نے انہیں گرفتار کرلیا، مزکورہ افراد فلائٹ نمبر SV-704 کے ذریعے سعودی عرب سے پاکستان پہنچے تھے۔ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزمان کو گداگری میں ملوث ہونے پر سعودی عرب سے ڈیپورٹ کیا گیا، گرفتار ملزمان کا تعلق راجن پور ، کشمور، نوشہرو فیروز، لاہور پشاور، مہمند اور لاڑکانہ کے مختلف علاقوں سے ہے،گرفتار ملزمان عمرے کی آڑ میں سعودی عرب گئے اور وہاں پہنچ کر گداگری میں ملوث ہوگئے، ابتدائی تفتیش کے ملزمان نے عمرہ ویزہ پر سعودی عرب گئے تھے،ملزمان سعودی عرب میں گزشتہ کئی ماہ سے گداگری میں ملوث رہے،گرفتار ملزمان کو مزید قانونی کاروائی کے لیے انسدادِ انسانی اسمگلنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا ہے،ایف آئی اے امیگریشن کی جانب سے تمام ائیر پورٹس پر سخت اسکریننگ کا عمل جاری ہے بیرون ملک جانے والے مسافروں کی تمام پہلووں سے جانچ پڑتال کی جارہی ہے،گداگری میں ملوث ملزمان کے خلاف سخت کارروائیاں جاری ہیں۔
اہم خبریں سے مزید