• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیگناہ خاندان کو پھنسانے والے عالمی ڈرگ گینگ کے 9 ملزمان گرفتار

اسلام آباد (نمائندہ جنگ ) انسداد منشیات فورس نے لاہور ائرپورٹ پر بیگ ٹیگ تبدیل کرکے بے گناہ خاندان کو پھنسانے والے انٹرنیشنل ڈرگ گینگ کے 9 ملزمان گرفتار کر لیا ہے جس کے نتیجے میں سعودی عرب میں گرفتار بے گناہ خاندان کو رہائی مل گئی ہے،وزیر داخلہ کی متاثرہ خاندان سے ملاقات،رہائی پر مبارکباد دی ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی خصوصی ہدایت پر اے این ایف ٹیم کی کاوشوں سے گرفتار خاندان کے 5 افراد واپس وطن آگئے ہیں، وفاقی وزیر داخلہ و انسداد منشیات محسن نقوی نے اتوار کو منشیات کیس سے رہائی پانے والے بے گناہ خاندان کی رہائش گاہ پر جا کر متاثرہ خاندان کے افراد سے ملاقات کی ،ڈی جی اینٹی نارکوٹکس فورس میجر جنرل عبدالمعید بھی ہمراہ تھے، وزیر داخلہ و انسداد منشیاتنے متاثرہ خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور رہائی و وطن واپسی پر مبارکباد دی اور کہا آپ کو جو تکلیف اٹھانا پڑی وہ الفاظ میں بیان نہیں کی جا سکتی ،وفاقی وزیر نے بے گناہ خاندان کی رہائی کے لیے فوری اقدامات پر ڈی جی اے این ایف میجر جنرل عبدالمعید اور ان کی پوری ٹیم کی کارکردگی کو سراہا اور اعلان کیا کہ اے این ایف کی ٹیم کو خصوصی ایوارڈز دیں گے ، متاثرہ شخص ہارون علی۔ نے کہا کہ محسن نقوی اور اے این ایف کے ڈی جی میجر جنرل عبدالمعید نے جو کام کیا وہ الفاظ میں بیان نہیں کر سکتے ،اس موقع پر اے این ایف کے ریجنل ڈائریکٹر بریگیڈئر سکندر حیات، ڈائریکٹر انفورسمنٹ بریگیڈئر عمران ، ڈائریکٹر انٹیلی جنس کرنل کامران اور اعلی حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔
اہم خبریں سے مزید