• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جان بوجھ کر شیر کا پنجرہ کھولنے والے ملازم کیلئے جیل کا دروازہ کھل گیا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)جان بوجھ کر شیر کا پنجرہ کھولنے پر محکمہ وائلڈ لائف پنجاب نے سختایکشن لیتے ہوئے پارک ملازم کو حراست میں لے لیا۔ ترجمان محکمہ وائلڈ لائف کے مطابق جلو پارک میں تعینات ملازم شریف مسیح نے جان بوجھ کر شیر کا پنجرہ کھول دیا جس پر شیر پنجرے سے باہر آگیا، پارک میں تعینات عملے نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے شیر کو بے ہوش کر کے واپس پنجرے میں منتقل کردیا۔ترجمان نے بتایا کہ شیر کو بے ہوشی سے واپس لانے کیلئے انجکشن بھی لگایا گیا ، محکمہ وائلڈ لائف نے بروقت کارروائی کرنے اور شیر کو بحفاظت واپس منتقل کرنے پر ٹیم کو سراہا ہے۔محکمہ وائلڈ لائف پنجاب نے ملازم کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردی کا مقدمہ درج کرنے اور محکمانہ انکوائری شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید