• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

12 سال حکومت سے باہر رکھا، ہمیں کمزور کرنیوالے ناکام ہوئے، ایمل ولی

چارسدہ (نیوز ایجنسی ) اے این پی کے مرکزی صدر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ ہمیں 12سال حکومت سے باہر رکھا، ہمیں کمزور کرنے والے ناکام ہو ئے ہیں، عمران نے پختونخوا کے 9حلقے کھولنے کا فیصلہ کیا ہے، چارسدہ کے حلقے بھی کھولے جائیں، اگلی بار اگر ہمارے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا گیا تو پھر پاکستان نہیں چلے گا۔چارسدہ میں باچا خان اور ولی خان کی برسی کے موقع پر جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے ایمل ولی خان نے کہا کہ1948میں بابڑہ کے مقام پر ہمارے 600سے زیادہ کارکنان شہید ہوئے تھے، ہمیں اپنے کارکنان پر فخر ہے۔
اہم خبریں سے مزید