• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودیہ، امارات، عراق سمیت مختلف 11 ممالک سے مزید 199 پاکستانی ڈی پورٹ

کراچی (افضل ندیم ڈوگر) سعودی عرب، عمان، بحرین، قطر سمیت11ممالک سے گزشتہ 48 گھنٹے کے دوران مزید199پاکستانی شہریوں کو ڈی پورٹ کیا گیا ۔جن میں سے 17 کو کراچی پہنچنے پر گرفتار کرکے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل منتقل کر دیا گیا جبکہ 13 ملزمان کو کوہاٹ، گوجرانوالہ، راولپنڈی، ژوب، ملتان اور ڈی جی خان اضلاع کی پولیس کے حوالے کیا گیا۔ امیگریشن ذرائع کے مطابق سب سے زیادہ ڈی پورٹیز سعودی عرب سے کراچی پہنچے جن میں 52 سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں کام سے مفرور افراد شامل ہیں جبکہ دیگر ممالک عمان، بحرین، قطر، صومالی لینڈ، لندن، امارات، عراق، قبرص مراکش اور ملائشیا سے بھی پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید