• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لوگوں کو اسپین بھجوانے میں ملوث بیرون ملک سے آنیوالے 4 مسافر گرفتار

کراچی(اسٹاف رپورٹر) فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے ) نے مبینہ طور پر غیر قانونی سمندر کے راستہ لوگوں کو اسپین بھجوانے میں ملوث بیرون ملک سے آنے والے 4مسافروں کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کردی ،ایف آئی اے حکام کے مطابق حراست میں لئے گئے مسافروں میں احسن شبیر، محمد بشیر, عون محمد اور حسیب خلیق شامل ہیں ، مسافروں کا تعلق گجرانوالہ اور گجرات کے مختلف علاقوں سے ہےمسافروں کے نام پی این آئی ایل لسٹ میں شامل تھے،مسافر بین الاقوامی پروازوں کے ذریعے کراچی ائرپورٹ پہنچےمسافروں نے عمرے اور وزٹ ویزے پر پاکستان سے سعودی عرب، دبئی اور آذربائیجان کے لئے سفر کیا۔ایجنٹوں نے بعد ازاں مسافروں کو مذکورہ ممالک سے سینیگال بھجوایا۔مسافروں کو ایجنٹوں نے غیر قانونی راستوں سے سینیگال سے ماروطانیہ بھجوایا۔ابتدائی تفتیش کے مطابق مسافروں کو سمندر کے راستے اسپین بھجوانے کی کوشش کی گئی حالیہ تشدد کے واقعات اور کشتی حادثے کی بنیاد پر مسافروں نے سمندر کے راستے جانے سے انکار کیا اور پاکستان واپس آگئے۔ مسافروں نے ایجنٹوں سے اسپین جانے کے لئے لاکھوں روپے فی کس میں معاملات طے کیے مسافروں سے ایجنٹوں اور سہولتکاروں کے حوالے سے معلومات لی جارہی ہے،ابتدائی تفتیش کے مطابق ایجنٹوں کا تعلق پشاور، بہاولپور اور گجرانوالہ کے مختلف علاقوں سے ہے۔مسافروں کے نشاندہی پر ایجنٹوں کے خلاف قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا گیا،ایف آئی اے نےشہریوں سے گزارش کی ہے کہ بیرون ملک جانے کے لئے ہمیشہ متعلقہ ملک کی ایمبیسی سے رابطہ کریں۔اپنے ذاتی دستاویزات غیر متعلقہ شخص کے حوالے نہ کریںانسانی اسمگلنگ میں ملوث عناصر کی نشاندہی کے لئے ایف آئی اے کے قریبی سرکل وزٹ کریں۔
اہم خبریں سے مزید