• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سائنس فاؤنڈیشن اور پی سی ایس آئی آر میں ممبر فنانس نہیں لگائے جاسکے

اسلام آباد (ساجد چوہدری ) وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے دو اہم اداروں پاکستان کونسل آف سائنٹفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ (پی سی ایس آئی آر ) اور پاکستان سائنس فاؤنڈیشن (پی ایس ایف ) میں پچھلے کئی سالوں سے فنانس ڈویژن کیطرف سے گریڈ بیس کے افسران پر مشتمل ممبر فنانس نہیں لگائے جاسکے ہیں ، فنانس ڈویژن کی طرف سے افسران کی عدم تقرری کے باعث دونوں ادارے اپنے ہی افسران کو ممبر فنانس کی پوسٹوں پر لگا کر عارضی طور پر کام کو جاری رکھے ہوئے ہیں ، وزارت سائنس کے حکام کی کہنا ہے کہ ممبر فنانس کی پوسٹ کیلئے فنانس ڈویژن کو لکھ چکے ، سی ایف او کیلئے رواں ہفتہ لکھیں گے ذرائع کے مطابق وزارت سائنس و ٹیکنالوجی میں بھی چیف فنانس آفیسر (سی ایف او )کی پوسٹ بھی تقریباً پچھلے پانچ ماہ سے خالی ہے ، اس پوسٹ پر آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس سے گریڈ بیس کے افسر کو تعینات کیا جاتا ہے مگر فنانس ڈویژن میں تعینات سی ایف او کے پاس ہی سی ایف او وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کی پوسٹ کا اضافی چارج ہے۔
اہم خبریں سے مزید