• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلز پارٹی پیکا ایکٹ ترامیم میں برابر کی شریک‘ پی ٹی آئی

اسلام آباد(نمائندہ جنگ ) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے حکومت اور اس کے اتحادیوں پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کرا سکتے، ان سے مذاکرات کیا کریں؟بلاول کا دوغلا پن متنازع پیکا ایکٹ میں سامنے آگیا،پیپلز پارٹی نے متنازع پیکا اور ڈیجیٹل نیشن بل پر بے شرمی کے ساتھ ووٹ دیا جبکہ مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی پیکا ایکٹ ترامیم میں برابر کی شریک ہے‘صدر زرداری کے دستخط کے بعد یہ بل باقاعدہ قانون بنا ہے۔اتوارکو اپنے بیان میں عمر ایوب نے کہاکہ مسلط کی گئی حکومت کے پاس کچھ نہیں ہے‘پنجاب حکومت پی ٹی آئی کو مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کی اجازت نہیں دے رہی، پنجاب پولیس کچے کے ڈاکوؤں کا مقابلہ نہیں کرسکتی لیکن پی ٹی آئی پر چڑھ دوڑتی ہے۔
اہم خبریں سے مزید