• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

درجن بھر امریکی سرکاری ویب سائٹس پر 8000 سے زائد ویب پیجز ہٹا دیئے گئے

کراچی (نیوز ڈیسک) درجن بھر امریکی سرکاری ویب سائٹس پر 8000سے زائد ویب پیجز ہٹا دیے گئے۔ نیویارک ٹائمز کے تجزیے کے مطابق جمعہ کی دوپہر سے اب تک درجن سے زائد امریکی سرکاری ویب سائٹس پر 8000سے زائد ویب پیجز ہٹا دیے گئے ہیں، جیساکہ وفاقی ایجنسیاں صدر ٹرمپ کے تنوع کے اقدامات اور ’’جینڈر آئیڈیالوجی‘‘ کو نشانہ بنانے والے احکامات پر عمل درآمد کے لیے تیزی سے کام کر رہی ہیں۔ ان پیجز کی حذفیت کے نتیجے میں ویکسینز، فوجیوں کی دیکھ بھال، نفرت انگیز جرائم اور سائنسی تحقیق سمیت دیگر کئی موضوعات پر معلومات ہٹا دی گئی ہیں۔
اہم خبریں سے مزید