• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سائنس و ٹیکنالوجی ڈویژن، 9 ٹیکنیکل پوسٹوں پر بھرتیوں کا عمل مکمل

اسلام آباد (ساجد چوہدری )سائنس و ٹیکنالوجی ڈویژن میں سپیشل پے پیکیج سکیل ایس پی پی ایس تھری اور فور کی 9ٹیکنیکل پوسٹوں پر بھرتیوں کا عمل مکمل کر لیا گیا ، ان میں ایس پی پی ایس تھری کی چار پوسٹیں ہیں جن میں ایمرجنگ ٹیکنالوجی سپیشلسٹ اور سٹیم سپیشلسٹ جبکہ ایس پی پی ایس فور کی پانچ پوسٹوں میں ایمرجنگ ٹیکنالوجی ایسوسی ایٹس وغیرہ کی پوسٹیں شامل ہیں، ایمرجنگ ٹیکنالوجی سپیشلسٹ ، سٹیم سپیشلسٹ اور ایمرجنگ ٹیکنالوجی ایسوسی ایٹس کو جلد اپوائنمنٹ لیٹر ملنے کی توقع وزارت کے ذرائع کے مطابق وزارت کی طرف سے رواں ہفتہ کے دوران ہی کامیاب امیدواروں کو تقرر نامے جاری کئے جانے کی توقع ہے۔
اہم خبریں سے مزید