• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دریائے سندھ پر 6 نہریں نکالنے کے خلاف گھارو میں پی پی شہید بھٹو کا احتجاجی مظاہرہ

گھارو( نامہ نگار) پیپلز پارٹی شہید بھٹو گروپ کی جانب سے دریائے سندھ پر چھ نہریں نکالنے کے خلاف گھارو شہر میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں پارٹی کے رہنماوں و کارکنوں کی بڑی تعداد میں شرکت کی مظاہرے کے شرکا نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے۔ ٹاؤن کمیٹی گھارو سے شروع کیا جانے والا احتجاجی مظاہرہ شہر کے مختلف شاہراہوں سے ہوتا ہوا مین بس اسٹاپ پرپہنچا جہاں مظاہرے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ دریائے سندھ سندھی عوام کے بقا کا مسئلہ ہے پہلے ہی سندھ میں پانی کی قلت کے باعث سندھ کی زراعت تباہ ہو رہی ہے سمندر میں میٹھا پانی نہ جانے سے سمندر تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے اور سالانہ سیکڑوں ایکڑ اراضی سمندر برد ہو رہی ہے حکمران بجائے اس کا سدباب کرنے کے بجائے الٹا دریائے سندھ سے مزید نہریں ۔نکال کو سندھ کو خشک سالی کی جانب دھکیلا جا رہا ہے جو سندھ کے عوام کسی بھی صورت برداشت نہیں کریں گے انہوں نے وفاقی حکومت، خاص طور پر پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے صدر مملکت آصف علی زرداری سے سوال کیا کہ آپ سندھ میں پیدا ہوئے ہیں، پھر ان نہری منصوبوں کی منظوری اپنے ہاتھوں سے کیوں دی؟ وزیر اعظم اور صدر کو چاہیے کہ فوری طور پر دریائے سندھ پر بننے والی ناجائز نہروں کو منسوخ کریں اور سندھ کے عوام کی زندگی نہ چھینیں۔ چھ کروڑ سندھی عوام کا مطالبہ ہے کہ اس منصوبے کو روکا جائے ورنہ پیپلز پارٹی شہید بھٹو ملک گیر احتجاج کرے گی اور اپنے وسائل کی حفاظت کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گی۔
اہم خبریں سے مزید