• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرک نے موٹر سائیکل سوار تین افراد کو روند ڈالا، ایک جاں بحق

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) نیشنل ہائی وے بھینس کالونی موڑ پر ٹرک نے موٹرسائیکل سوار تین افراد کو روند ڈالا ، ایک نوجوان جاں بحق ، دو زخمی ہوگئے ، ایک زخمی کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق شاہ لطیف تھانہ کی حدود نیشنل ہائی وے بھینس کالونی موڑ بچہ جیل کے قریب جلانے والی لکڑی سے اوور لوڈ ٹرک نمبر JU-1504 کی ٹکر سےموٹرسائیکل سوار ایک شخص جاں بحق اور ایک شخص شدید اور ایک معمولی زخمی ہوگیا ، متوفی کی لاش اور زخمیوں کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا ، پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت 24سالہ ظہیر کے نام سے کی گئی جبکہ شدید زخمی کی شناخت سلمان اور دوسرے زخمی کی راحیل کے نام سے کی گئی ۔
اہم خبریں سے مزید