• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لانڈھی سے 5 روز قبل لاپتہ تاجر کی سی ویو سے تشدد زدہ لاش ملی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) لانڈھی سے5 روز قبل لاپتہ ہونے والے تاجر کی سی ویو سے مبینہ طور پر تشدد زدہلاش برآمد ہوئی ،تفصیلات کے مطابق ساحل تھانہ کی حدود سی ویو دودریا کنارہ ہوٹل کے قریب سے سے ایک شخص کی لاش ملی جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر اس کی شناخت 50سالہ آصف کمال ولد عبدالوہاب کے نام سے ہوئی ،پولیس کے مطابق متوفی لانڈھی کا رہائشی اور 29 جنوری سے لاپتہ تھا جس کا مقدمہ تھانہ لانڈھی میں درج ہے، متوفی پیشہ کے اعتبار سے تاجر ہے اور صدر موبائل مارکیٹ میں دکا ن تھی، کراچی الیکٹرانک ڈیلرزایسوسی ایشن کے صدرمحمد رضوان عرفان نے کہاہےکہ موبائل مارکیٹ کے لاپتہ کارکن کی لاش سی ویو سے ملنے پر تاجروں کو سخت تشویش لاحق ہے,اسٹار موبائل مارکیٹ کے کارکن آصف کمال تین روز قبل لانڈھی میں اپنی رہائش گاہ سے کام پر جانے کے لیے نکلے تھے۔آج سی ویو کے ساحل دو دریا کے مقام سے اسکی کی تشدد زدہ لاش ملی ہے۔واقعے پر تاجروں اور کارکنان میں سخت تشویش اور بے چینی پائی جاتی ہے۔موبائل مارکیٹ کے کارکن کے قتل کی واردات کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔وزیراعلی,وزیر داخلہ,آئی جی سندھ اور دیگر تفتیشی ادارے فوری نوٹس لے کر جلدازجلد قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں۔ پولیس کے مطابق متوفی تین بچوں کا باپ تھا اس کی لاش کئی روز پرانی ہے، اس کا موبائل فون اورموٹر سائیکل غائب ہے ۔ موت کی حتمی وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں ہوگا۔
اہم خبریں سے مزید