• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ نے اردن کے بادشاہ عبداللّٰہ کو وائٹ ہاؤس مدعو کرلیا

کراچی (نیوز ڈیسک) ٹرمپ نے اردن کے بادشاہ عبداللہ کو وائٹ ہاؤس مدعو کرلیا۔ غزہ کے شہریوں کو پناہ دینے کے لیے ملک پر دباؤ بڑھایا جا رہا ہے۔ اردن نیوز ایجنسی کا کہنا ہے کہ اردن کے شاہ عبداللہ دوم واشنگٹن ڈی سی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔ بادشاہ 11 فروری کو ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔ دوسری جانب سے قطر کا کہنا ہے کہ غزہ جنگ بندی کے دوسرے مرحلے پر مذاکرات کب شروع ہوں گے، اس حوالے سے کوئی واضح منصوبہ نہیں۔
اہم خبریں سے مزید