• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حسن نصر اللّٰہ اور ہاشم صفی الدین کی تدفین 23 فروری کو ہوگی، حزب اللّٰہ

کراچی(نیوزڈیسک)عیم قاسم نے اتوار کو ٹیلی وژن پر نشر ہونے والے خطاب میں کہا ہے کہ ’حزب اللہ نے 23فروری کو ایک بڑی تقریب اور عوام کی موجودگی میں تدفین کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔حزب اللہ کے موجودہ سربراہ نعیم قاسم نے اتوار کو اپنے ایک خطاب کے دوران اعلان کیا ہے کہ سابق رہنما حسن نصر اللہ کی تدفین 23فروری کو کی جائے گی۔حسن نصر اللہ گذشتہ سال ستمبر میں ایک اسرائیلی حملے میںشہید ہوئے تھے۔ خبر رساں ادارے کے مطابق نعیم قاسم نے پہلی بار یہ بھی تصدیق کی ہے کہ سینیئر رہنما ہاشم صفی الدین کا حسن نصر اللہ کے جانشین کے طور پر انتخاب کیا گیا تھا، تاہم وہ بھی اکتوبر میں اسرائیلی حملے میں جان سے گئے۔حزب اللہ کے سربراہ کے مطابق 23فروری ہی کو حسن نصر اللہ کے ہمراہ ہاشم صفی الدین کی تدفین بھی کی جائے گی۔
اہم خبریں سے مزید