• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دھند، فلائٹ آپریشن دوسرے دن بھی متاثر، 9 پروازیں منسوخ 79 میں تاخیر، ایک متبادل منتقل

کراچی (افضل ندیم ڈوگر) پنجاب میں دھند کے باعث لاہور اور سیالکوٹ کا فلائٹ آپریشن بریطرح متاثر ہوا مجموعی طور پر9پروازیں منسوخ کی گئیں، 79میں تاخیر ہوئی جبکہ مسقط سیالکوٹ کی پرواز پی کے 282لاہور اتاری گئی۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق موسمی خرابی یا انتظامی طور پر جدہ لاہور کی پروازیں ایس وی 738-739ابوظہبی سیالکوٹ پی کے 178گلگت اسلام اباد کی دو کابل اسلام اباد کی 4 پروازیں منسوخ کی گئیں۔ اسلام آباد ایئرپورٹ کی 14 پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں کراچی ایئرپورٹ کی 7 پروازوں میں تاخیر ہوئی۔ لاہور ایئرپورٹ کی 41 پروازوں میں تاخیر ہوئی جن میں کراچی کی 9پروازیں بھی شامل ہیں۔ لاہور ایئرپورٹ سے پروازوں کی تاخیر کا دورانیہ13گھنٹے سے بھی زائد تک چلا گیا۔ بینکاک، دبئی، ابوظہبی، جدہ دمام سمیت مختلف ایئر پورٹس کی بیشتر پروازیں ایک سے 13گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئیں۔ سیالکوٹ سے دبئی اور دوحہ کی پروازوں کی امد روانگی میں 11سے 12گھنٹے تاخیر رپورٹ ہوئی ہے۔
اہم خبریں سے مزید