• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم کیو ایم انتخاب، قائدین سے نام مانگ لئے گئے، دو عہدوں پر اتفاق نہیں ہوسکا

کراچی ( نصر اقبال/ اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم پاکستان نے پارٹی میں نئے انتخابات کے فارمولے کو حتمی شکل دیتے ہوئے تمام عہدوں کے لئے اپنے تینوں مرکزی قائدین سے ایک ایک نام مانگ لئے ہیں، تاہم اب بھی دو عہدوں پر تمام رہنماؤں میں اتفاق نہیں ہوسکا ہے اختلافات کے خاتمے کیلئےمشاورتی عمل جاری ہے،جس کے بعد مشاورت سے سنیئر وائس چیئرمین( ایک مرد، ایک خاتون)، دو وائس چیئرمین، سکریٹری جنرل، ڈپٹی سکریٹری جنرل، دو جوائنٹ سکریٹری( ایک مرد، ایک خاتون)،سکریٹری اطلاعات، اور خزانچی کے علاوہ ایگزیکٹیو کمیٹی کے لئے ایک ،ایک نام طلب کئے گئے ہیں،مرکزی کمیٹی باہمی مشاورت سے انتخابی عمل کو تیزی سے مکمل کرنے پر راضی ہوگئی ہے، تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم میں انضمام کے بعد واپس آنے والے ایک گروپ نے سنیئر وائس چیئرمین اور سکریٹری جنرل کا عہدہ دینے کا مطالبہ کیا ہے،جس پر بات چیت جاری ہے، دیگر عہدوں پر نئے عہدے داروں کے ناموں کو کسی حد تک فائنل کرلیا گیا ہے، ایک سال سے التواء کا شکار پارٹی انتخابات میں سنیئر رہنما سید مصطفی کمال کے اس بیان کے بعد تیزی آگئی ہے ۔
اہم خبریں سے مزید