• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کامران ٹیسوری ایم کیو ایم میں اختلافات دور کرنے کیلئے متحرک

کراچی(اسٹاف رپورٹر) گورنر سندھ کامران ٹیسوری ایم کیو ایم میں موجود اختلافات کو دور کرنے کے لئے متحرک ہوگئے ہیں، انہوں نے اس حوالے سے ایم کیو ایم رہنماؤں سے مشاورت کی، اور پارٹی کے اجلاس میں بھی شریک ہوئے، اس حوالےسے گورنر سندھ نے کہا ہے کہ ڈاکٹر خالد مقبول پارٹی کے چیئرمین ہیں،سنیئر رہنما سید مصطفیٰ کمال اور فاروق ستار بھی ساتھ ہیں، تمام فیصلے مل اور مشاورت سے ہورہے ہیں، کچھ عناصر ہر جگہ ہوتے ہیں جو اتفاق رائے میں انتشار کی باتیں کرتے ہیں جس سے یہ تاثر جنم لے سکے کہ پارٹی میں کوئی پرابلم ہے، گورنر کی جانب سے مثبت اشاروں کے باوجو د پارٹی ذرائع کا کہنا کہ بعض ایشوز پر قیادت میں اتفاق رائے کی کمی ہے جس سے نچلی سطح پر کارکنوں میں بے چینی نمایاں ہے،کارکنوں کا شکوہ ہے کہ شہری سندھ کے مسائل پر پارٹی کی جانب سے کوئی سخت موقف اختیار نہیں کیا جارہا ،جبکہ پارٹی قیادت بھی علاقائی سطح پر عوام سے دور ہے، ایم کیو ایم کے کچھ رہنما وفاقی حکومت کے کردار سے بھی خوش نہیں ہیں جن کا موقف ہے کہ ہمیں وفاقی سطح پر لفٹ نہیں دی جارہی ہے،جس سے ایم کیو ایم کی سیاسی ساکھ متاثر ہورہی ہے،لاپتا کار کنوں کی بازیابی،بند دفاتر کی واپسی، کراچی میں امن و امان کی صورت حال میں خرابی پر براہ راست وزیر اعظم میاں شہباز شریف اور مسلم لیگ (ن) کی اعلی قیادت سے بات چیت کی جائے۔
اہم خبریں سے مزید