• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

12سماج دشمنان گرفتار‘ 81لٹر اور ایک بوتل شراب سمیت 4کلو چرس برآمد

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر ) راولپنڈی پولیس نے 12سماج دشمن عناصر کو گرفتار کر کے 81لٹر شراب‘ ایک بوتل شراب اور 4کلو سے زائد چرس برآمد کر لی۔ تھانہ پیرودھائی پولیس نے ملزم حماد سے 24لٹر شراب‘ ملزم آصف سے 19لٹر شراب‘ ٹیکسلا پولیس نے ملزم تیمور سے 20لٹر شراب‘ بنی پولیس نے ملزم منیر سے 5لٹر شراب‘ ملزم عابد سے 5لٹر شراب‘ ائرپورٹ پولیس نے ملزم عثمان سے 8لٹر شراب جبکہ مورگاہ پولیس نے ملزم وسیم سے ایک بوتل شراب برآمد کر لی۔ راولپنڈی پولیس نے 5ملزمان کو گرفتار کر کے 4کلو سے زیادہ چرس برآمد کر لی۔ تھانہ ریس کورس پولیس نے ملزم آصف سے ایک کلو 300گرام‘ صدر واہ پولیس نے ملزم کامران سے 800گرام‘ ملزم مسلم خان سے 800گرام‘ واہ کینٹ پولیس نے ملزم سعید سے 760گرام جبکہ کلر سیداں پولیس نے ملزم اشراق خان سے 520گرام چرس برآمد کی۔ تمام ملزمان کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔  
اسلام آباد سے مزید