• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طماسب آباد ،خواتین سمیت 5افراد پرتشدد کرنیوالےملزموں کیخلاف مقدمہ درج

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) طماسب آباد میں گھر میں گھس کر خواتین سمیت 5افراد پرتشدد کرنے والے ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا، تھانہ وارث خان کو ماریہ اعوان نے بتایا کہ میرا بھتیجا اویس،اور فیضان گلی میں کھڑے تھے کہ عبداللہ نے ان کو تھپڑ مارے ان کے پاس عبدالرحمان بھی آ گیا جس کو بھی انہوں نے مارا عبداللہ نامی شخص بار بار کال کر کے بندوں کو بلا رہا تھا اور کہنے لگا کہ میں یہاں سے نہیں جاؤں گا تو میں اپنے بھتیجے اویس، عبدالرحمٰن اور عبداللہ کو گھر لے آئی کچھ دیر کے بعد گھر کا مین دروازہ توڑ کر اندر آگئے ور آتے ہی عبداللہ نے لوہے کا مکہ علی احمد کے منہ پر مارا اور دانش نے لوہے کا راڈ شہناز فاطمہ کے سر پر مارا اور سبحان نے اصغر محمود کو لاتوں مکوں سے مارا اور علی،حسنین، فیاض، شہزاد اور نامعلوم افراد نے مل کر مجھے میری بہن زاہدہ کو بھی مارا۔
اسلام آباد سے مزید