• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی دارالحکومت میں 2025ء کے پہلےماہ 2637جرائم پیشہ گرفتار

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) وفاقی دارالحکومت پولیس نے 2025ء کے پہلے ماہ 2ہزار 637جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کر کے 24کروڑ 40لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مسروقہ مال برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ پولیس ترجمان کے مطابق ماہ جنوری کے دوران سنگین جرائم‘ ڈکیتی‘ سرقہ بالجبر میں ملوث 99گینگز کے228 ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا۔ 205منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے 27کلو گرام چرس، 72کلوگرام سے زائد ہیروئن‘ 11کلوگرام آئس اور نشہ آور گولیاں برآمد ہوئیں۔ وفاقی دارالحکومت کو اسلحہ سے پاک کرنے کی مہم میں33 ملزمان گرفتار کئے گئے۔ جن کے قبضے سے پولیس ٹیموں نے 50رائفلز‘ 5 کاربین‘540 پستول اور 33خنجرز برآمد ہوئے۔
اسلام آباد سے مزید