• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لائرز راول جنرل اینڈ ڈینٹل ہسپتال کی افتتاحی تقریب آج ہوگی

راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے)لائرز راول جنرل اینڈ ڈینٹل ہسپتال کی افتتاحی تقریب آج ہوگی۔ جنرل سرجری،میڈیسن،گائنی،پیڈز،دل کے امراض کی اوپی ڈی اور رجسٹریشن آج دو بجے سے شروع ہوجائے گا۔ہائی کورٹ بار راولپنڈی کے سیکرٹری جنرل شبیر احمد مرزا نے وکلاء،جوڈیشل افسران،پیرا لیگل سٹاف اور کلرکوں سے کہا ہے کہ وہ رجسٹریشن کیلئے شناحتی کارڈ، لائسنس،دو تصاویر، سروس کارڈ اور ایف آر سی ساتھ لائیں۔ صبح گیارہ بجے قران خوانی شروع ہوگی۔دو بجے دعا کے بعد رجسٹریشن شروع ہوجائے گی۔
اسلام آباد سے مزید