• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

54ہزار 5سو پتنگیں برآمد‘ 7افراد گرفتار پتنگ بازی پر مقدمہ‘ گھر گرانے کا انتباہ

اسلام آباد‘ راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار‘ سٹاف رپورٹر) جڑواں شہروںمیں7ملزمان کو گرفتارکر کے 54ہزار پانچ سو پتنگیں برآمد کر لی گئیں۔ وفاقی دارالحکومت میں پولیس نے مہم تیز کر دی۔ تھانہ شہزاد ٹاؤن پولیس نے بڑا کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 50ہزار سے زائد پتنگیں قبضے میں لیکر ملزم کو گرفتار کر لیا۔ بھاری تعداد میں دھاتی ڈور بھی قبضے میں لے لی گئی۔ تھانہ سیکرٹریٹ کے ایس ایچ او نے پتنگ اُڑانے والے بچوں کے والدین کیخلاف مقدمات درج کرنے اور اُنکے گھر گرانے کا اعلان کر دیا۔ ایس ایچ او کا مسجد جا کر سپیکر پر کیا جانیوالا اعلان سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو گیا۔ ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ پتنگ بازی کے دوران قاتل ڈور کئی معصوم جانیں لے چکی۔ راولپنڈی پولیس نے 6ملزمان کو گرفتار کر کے ساڑھے چار سو سے زائد پتنگیں 6ڈوریں برآمد کرلیں۔ تھانہ نصیر آباد پولیس نے عادل سے 160پتنگیں ایک ڈور‘ رازیب طارق سے 150پتنگیں ایک ڈور‘ ریس کورس نے محمد حسن سے 70پتنگیں‘ بنی پولیس نے عرفان سے 50پتنگیں ایک ڈور‘ صادق آباد پولیس نے اشفاق سے 15پتنگیں ایک ڈور اور وارث خان پولیس نے ملزم شہاب سے 10پتنگیں 2ڈوریں برآمد کیں۔   
اسلام آباد سے مزید