• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عید گاہ شریف میں امام حسین ؓ کے یومِ ولادت کے حوالے سے کانفرنس

راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے) دربارِ عالیہ عید گاہ شریف رے سجادہ نشین صاحبزادہ پیر محمد حسان حسیب الرحمن نے کہا کہ حضور نبی کریم ؐ ارشاد مبارک فرماتے ہیں کہ کسی بھی دل میں ایمان داخل نہیں ہو سکتا اور وہ مومن نہیں ہو سکتا جب تک اس کے دل میں میرے اہلِ بیتِ اطہار رضوان اللہ تعالیٰ علیہم اجمعٰین کی محبت نہ ہو۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حضور نبی کریم کے عظیم نواسے سید الشہداء حضرت سید نا امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے یومِ ولادت کے موقع پر کا نفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔جس کی صدارت سجادہ نشین پیر محمدنقیب الرحمن نے کی۔
اسلام آباد سے مزید