• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی اور اسلام آباد بار کے 8 فروری کے احتجاج سے نمٹنے کیلئے پولیس کی تیاری شروع

اسلام آباد (ایوب ناصر ، خصوصی نامہ نگار) پی ٹی آئی اور اسلام آباد بار کے 8 فروری کے احتجاج سے نمٹنے کے لیے اسلام آباد پولیس نے بھی غیر اعلانیہ تیاری شروع کر دی ہے ، نئے ڈی آئی جی اور ایس ایس پی چارج سنبھالنے کے بعد اپنے ماتحت افسران کو بنا کچھ باور کر چکے ہیں کہ حکومت کے خلاف احتجاج کے موقع پر پولیس کی ذمّہ داری میں اضافی ہو جاتا ہے،قو می املاک کے ساتھ ساتھ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ بھی پولیس ہی کی ذمّہ داری ہے ،لہذا اپنے فرائض منصبی سے عہدہ برآ ہونے کے لیے ابھی سے الرٹ رہیں ،آنکھیں کھلی رکھیں امن و امان سے کھیلنے والوں کو ہر گز رعایت نہیں دینی ۔
اسلام آباد سے مزید