• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اتوار بازاروں میں شہریوں کو سستی سبزی فروٹ کا ریلیف نہ مل سکا

اسلام آباد (ایوب ناصر‘ خصوصی نامہ نگار) وفاقی دارالحکومت کے اتوار بازاروں میں خریداروں کے رش کے باوجود ’’رزق حلال‘‘ سٹال ہولڈرز کی توجہ کا مرکز نہ بن سکا۔ گراں فروشی پر 15سٹال ہولڈرز گرفتار کر لئے گئے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ سستے بازاروں میں سبزیاں اور پھل سستا ہونے کے باوجود شہریوں کو ریلیف نہیں مل سکا کیونکہ ضلعی انتظامیہ مارکیٹوں میں چیکنگ پر آمادہ ہی نہیں ہے۔ ڈپٹی کمشنر کی ہدایت کی روشنی میں پرائس لسٹ سے زائد قیمت وصول کرنے والوں کے خلاف ضلعی انتظامیہ سرگرم ہو گئی۔ اسسٹنٹ کمشنر سٹی، اے سی نیلور اور اے سی انڈسٹریل ایریا نے بعض گراں فروشی کے گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا۔ اسسٹنٹ کمشنرز نے انسداد تجاوزات مہم اور پلاسٹک بیگز کے خلاف بھی کارروائیاں کیں۔ ڈی سی عرفان میمن نے زور دیا کہ شہری ہمیشہ پرائس لسٹ کے مطابق ہی اشیاء کی قیمت ادا کریں اور خلاف ورزی کے مرتکب دکان داروں کی شکایات کریں۔
اسلام آباد سے مزید