• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کری متاثرین جائز حقوق سے محرومی پر سی ڈی اے کے خلاف سراپا احتجاج

اسلا م آباد( کامرس رپور ٹر ) وفاقی دارلحکومت کے علاقے کری کے متاثرین جائز حقوق سے محرومی پر سی ڈی اے کے خلا ف سراپا احتجاج ہیں، موضع کری ، ریاڑہ ، بلاغ ، چھپراں کے متاثرین نے کہا ہےکہ سی ڈی اے متاثرین کے ساتھ کیے گئے وعدہ پر عملدرآمد نہیں کررہا اور ان کی زمینوں اور مکانوں کو زبردستی ہتھیانے کے حربے استعمال کررہا ہے، کری کے متاثرین نے مارگلہ انکلیو میں ہونیوالا ترقیاتی کام حقوق کی فراہمی تک رکوادیا اور سی ڈی اے کے خلاف ڈٹ گئے ہیں ، متاثرین کے نمائند ہ عامر عباسی نے کہا ہےکہ سی ڈی اے کو متاثرین کے حقوق دیئے بغیر زبردستی قبضہ نہیں کرنے دیا جائے گا ، اس کےلیے انصاف کےلیے اعلی ٰ عدلیہ سمیت ہر فورم کا دروزاہ کھٹکھٹائیں گے ،انہوں نے کہا کہ سیکڑوں متاثرین کے ساتھ سی ڈی اے نے 2008سے اب تک جتنے معاہدے اور وعدے کیے ہیں ان پر عملدرآمد نہیں کیا۔
اسلام آباد سے مزید