• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

20سالہ لڑکی سےزیادتی اور زہر دیکر قتل کے 4ملزمان گرفتار

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) 20سالہ لڑکی کو زہر دیکر قتل کئے جانے کے مقدمہ میں دو خواتین سمیت 4ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا۔ ملزمان میں گل فراز عرف گلو مقتولہ کا بہنوئی‘ محمد امین پڑوسی‘ گلزار بیگم پھوپھی اور انیلہ بی بی (بہنوئی کی بہن) شامل ہیں۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان گل فراز اور محمد امین مقتولہ سے زیادتی کرتے رہے اور حاملہ ہونے پر منصوبہ بندی کر کے مقتولہ کو قتل کیا گیا اور تدفین بھی کروا دی گئی۔ مقتولہ کی پراسرار موت پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے ایس پی صدر کو فوری تحقیقات کا حکم دیا جس پر قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم کروایا گیا تو زیادتی اور زہر خورانی کے ٹھوس شواہد سامنے آئے۔ ابتدائی تحقیقات میں قتل کا محرک زیادتی کو چھپانے کی کوشش ہے۔ ادہر تھانہ ریس کورس ایریا میں قتل کے اشتہاری مجرم نور خان کو پناہ دینے اور پولیس پارٹی کی آمد پر اُسے فرار کروانے پر اسکے بھائی ضیاء الرحمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
اسلام آباد سے مزید