• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹریفک حادثات میں 2موٹرسائیکل سوار جاں بحق اور ایک زخمی

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)ٹریفک حادثات میں 2موٹرسائیکل سوار جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا،تھانہ روات کے علاقہ میں ٹریفک حادثہ میں ایک موٹرسائیکل سوار جاں بحق اور اس کابھائی  زخمی ہوگیا، پولیس کے مطابق   شاہد پاشا اور اور اس کابھائی عدنان موٹرسائیکل پر جارہے تھے کہ ساگری موڑ کے قریب نامعلوم گاڑی نے ان کے موٹرسائیکل کو ٹکر ماری جس سے شاہد پاشا موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا ،ادھر جھنڈا پل کے  قریب ایک نامعلوم موٹرسائیکل   سوار ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہوگیا ،ذرائع کے مطابق اتوار کی شام  ایک نامعلوم موٹرسائیکل  سوارٹریفک حادثہ میں شدید زخمی ہوگیاجو بے نظیر ہسپتال میں دم توڑگیا۔
اسلام آباد سے مزید