• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیرت کمیٹی میڈیا ٹاؤن کا شب برات پر سالانہ محفل نعت وشب توبہ منعقد کرنے کا اعلان

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار)میلاد و سیرت کمیٹی میڈیا ٹاؤن نے شب برات پر سالانہ محفل نعت وشب توبہ 12فروری کومنعقد کرنے کا اعلان کرتے ہوئے انتظامی کمیٹیاں تشکیل دے دی ہیں میلاد وسیرت کمیٹی کے صدردیوان ذاکر سرورکی صدارت میں اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا کہ شب برات کی پر نور ساعتوں کی فضلیت اجاگر کرنے کےلئے سالانہ محفل نعت وشب توبہ بدھ 12فروری ڈسپنسری گروانڈ میں بعد نمازعشا ء منعقد کی جائےگی جس میں جید علما کرام سمیت پاکستان کے ممتاز ثنا خوان ہدیہ عقیدت پیش کریں گے سالانہ کانفرنس میں خواتین کےلئے الگ باپردہ انتظام کیا جائیے گااجلاس میں جنرل سیکرٹری ناصرمیر، فنانس سیکرٹری ملک اکبر دین سیکرٹری اطلاعات سید قیصرشاہ ،جوائنٹ سیکرٹری سید مدثرشاہ ،سابق صدر کرنل (ر )خالد جاوید ، سابق جنرل سیکرٹری سید اطہراقبال شاہ ، پیر پروفیسراکبرعلی اعوان طیبی نقشبندی ، خواجہ صفدرامین، خالد قریشی ، محمد فیاض ،احمد عبداللہ، نے شرکت کی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ شب برات کےسلسلے میں منعقدہ سالانہ کانفرنس کے انتظامات کو تشکیل دی جانے والی کمیٹیاں تیزی سے مکمل کریں گی۔
اسلام آباد سے مزید