• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تین ملکی سیریز، چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان کی تیاریاں آج سے شروع

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سہ فریقی کرکٹ ٹورنامنٹ اور آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستانی ٹیم منگل کو ساڑھے بارہ بجے سے غنی گلاس گراؤنڈ لاہور میں تیاریوں کا آغاز پہلے ٹریننگ سیشن سے کرے گی۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم بدھ کی صبح لاہور پہنچے گی اس کا پہلا ٹریننگ سیشن جمعرات سے قذافی اسٹیڈیم میں ہوگا۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کی جانب سے پریس کانفرنس بھی رکھی گئی ہے۔ جنوبی افریقا کی ٹیم جمعے کو لاہور پہنچ رہی ہے۔ ہفتے کو جنوبی افریقا کا پہلا ٹریننگ سیشن ایل سی سی اے گراؤنڈ میں ہوگا۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کا پہلا میچ ہفتے کو قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ 9 فروری کو پاکستان ٹیم لاہور سے کراچی پہنچے گی جبکہ نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں لاہور میں پریکٹس کریں گی۔ دس فروری کو پاکستانی ٹیم نیشنل اسٹیڈیم میں پریکٹس سیشن میں حصہ لے گی ۔ دریں اثنا تین ملکی سیریز اور چیمپئنز ٹرافی کیلئے نیوزی لینڈ ٹیم آکلینڈ سے براستہ دبئی پاکستان کیلئے روانہ ہوگئی۔ دبئی میں آئی ایل ٹی 20 کھیلنے والے کھلاڑی ٹیم کو جوائن کریں گے۔

اسپورٹس سے مزید