• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹاک مارکیٹ، عالمی مارکیٹوں کے منفی اثرات، سرمایہ کار محتاط، 1511 پوائنٹس کی کمی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکس چینج، عالمی مارکیٹوں کے منفی اثرات اور سیاسی کشیدگی میں ایک بار پھر اضافے کی وجہ سے سرمایہ کاروںکا محتاط رویہ،کم دلچسپی کی وجہ سے نئے کاروباری ہفتے کے آغاز پر مندی کا رحجان، کے ایس ای100انڈیکس میں 1511پوائنٹس کی کمی ،58.22فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت گھٹ گئی،سرمایہ کاری مالیت 120 ارب 83کروڑ 22لاکھ روپے گھٹ گئی،کاروباری حجم بھی 26.08 فیصد کم رہا، تفصیلات کے مطابق پیر کو مارکیٹ میں اگرچہ ٹریڈنگ کے آغاز پر تیزی دیکھنے میں آئی اور انڈیکس 365 تک پلس میں چلا گیا لیکن امریکن حکومت کے اقدامات کی وجہ سے عالمی مارکیٹوں میں مندی اور ملکی سیاست میں ایک بار پھر احتجاج کی گونج سے سرمایہ کاروں نےمحتاط رویہ اپناتے ہوئے زیادہ دلچسپی ظاہر نہیں کی ۔

ملک بھر سے سے مزید