اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) فرزانہ نائیک کوہلالِ احمر پاکستان کی چیئرپرسن تعینات کردیا گیا۔ وہ اِس سے قبل ہلالِ احمر سندھ برانچ کی چیئرپرسن اور ہلالِ احمر پاکستان کے منیجنگ بورڈ کی رکن بھی رہی ہیں۔ صدر ہلالِ احمر پاکستان، صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے ڈاکٹر فرزانہ نائیک کو تین سال کیلئے ہلالِ احمر پاکستان کی چیئرپرسن تعینات کیا ہے۔ محترمہ فرزانہ نائیک کی نیشنل ہیڈکوارٹرز آمد پر سیکرٹری جنرل عبیداللہ خان دیگر افسران و عملہ کے ہمراہ خوش آمدید کہتے ہوئے گلدستہ پیش کیا۔ جنیوا سے انٹرنیشنل فیڈریشن آف ریڈ کراس کی صدر کیٹ فوربس اور سیکرٹری جنرل جگن چیپاگین کی جانب سے محترمہ فرزانہ نائیک کیلئے تہنیتی پیغام میں اِن کی تعیناتی کو دُکھی انسانیت کی خدمت کیلئے نیک شگون قرار دیا ہے۔ دونوں رہنماؤں نے محترمہ فرزانہ نائیک کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے اِس اَمر کا اظہار کیا ہے کہ اِن کی قیادت میں دُکھی انساینت ک خدمت بہتر انداز سے ہوگی اور ہلالِ احمر پاکستان کی جاری سرگرمیوں کو شفاف اور نئے انداز سے پایہ تکمیل تک پہنچائیں گی۔