• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاؤ یونیورسٹی میں افسران کی پرموشن میں میرٹ اور شفافیت پر عمل کرانے کا مطالبہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈاؤ یونیورسٹی آفیسرز ویلفئیر ایسوسی ایشن کی جنرل باڈی ذمہ دران کی اہم میٹنگ ہوئی، اس میں وائس چانسلر پروفیسر محمد سعید قریشی سے درخواست کی گئی کہ ڈاؤ یونیورسٹی میں افسران کی پرموشن میں میرٹ اور شفافیت پر عمل کرایا جائے اور پرموشن لسٹیں جاری کرائی جائیں، ڈیپارٹمنٹل پرموشن کمیٹی، گریوینس کمیٹی اور پرموشن کے انتہائی سست عمل میں تیزی لائی جائے اور 17 سے 20 سالوں سے پرموشن سے محروم افسران کو ترجیحی بنیادوں پر سنیارٹی اور پرفارمنس پر میرٹ و شفافیت کیساتھ جلد از جلد پرموشن و اپ گریڈیشن دی جائے۔ یونیورسٹیز ایکٹ کیمطابق یونیورسٹی سنڈیکیٹ میں افسران کو حق نمائندگی دی جائے اور فوری انتخابات کرائے جائے جس میں یونیورسٹی کے تمام ریگولر افسران کی ووٹر لسٹیں شائع کی جائیں۔
ملک بھر سے سے مزید