کراچی ( اسٹاف رپورٹر)کرنسی مارکیٹ،انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 5پیسے تک اور اوپن مارکیٹ میں 14پیسے تک کم ہو گئی،یورو کی قیمت میں 3.47 روپے کی کمی،پاؤنڈ کی قیمت بھی 3.13روپے تک گھٹ گئی،فاریکس ایسوسی ایشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پیر کو روپے کے مقابلے پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید 5 پیسے کی کمی سے 278.95 روپے سے کم ہو کر 278.90 روپے ہو گئی لیکن قیمت فروخت 279.05 روپے پر برقرار رہی،اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت خرید 14 پیسے کی کمی سے 278.89 روپے سے کم ہو کر 278.75 روپے ہو گئی لیکن قیمت فروخت 9 پیسے کے اضافے سے 280.79 روپے سے بڑھ کر 280.88روپے ہو گئی ہے ،فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت خرید 3.47 روپے کی کمی سے 288.93روپے سے کم ہو کر 285.46 روپے اور قیمت فروخت 2.82 روپے کی کمی سے 291.43 روپے سے کم ہو کر 288.61 روپے ہو گئی ہے ،رپورٹ کے مطابق پیر کو برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 3.13 روپے کی کمی سے 345.64 روپے سے کم ہوکر 342.51 روپے اور قیمت فروخت 2.55 روپے کی کمی سے 348.67روپے سے کم ہو کر 346.12 روپے ہو گئی۔