• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میونسپل کمشنر جناح ٹاؤن کے کونسل اجلاس میں عدم شرکت پر ارکان کا مظاہرہ

کراچی( اسٹاف رپورٹر) میونسپل کمشنر جناح ٹاون کے اجلاس میں عدم شرکت پر ارکان کا احتجاج، یونیورسٹی روڈ پر مظاہرہ،بر طرف کر کے دوسرے میونسپل کمشنر کو تعینات کیا جائے آٹھویں کونسل اجلاس کا چوتھا سیشن چیئرمین رضوان عبدالسمیع کے زیر صدارت منعقد ہوا اجلاس میں تمام اراکین کونسل نے اجلاس میں میونسپل کمشنر کے شرکت نہ کرنے پر چیئرمین نے تمام اراکین کونسل کے ہمراہ ٹاون کونسل ہال کے باہراحتجاج ریکارڈ کرواتے ہوئے کہا کہ ٹاون کے ریونیو پیدا کرنے والے محکمے لوکل ٹیکس ہو یا انکروچمنٹ سب میں میونسپل کمشنر نے اپنی اجارہ داری بنائی ہوئی ہے ساتھ ہی محکمہ جاتی کاروائیوں میں بھی رکاوٹ کا سبب بن رہے ہیں جس کیخلاف ہم نےکاروائی کیلئے جامع رپورٹ ارسال کی ہوئی ہےہم سیکریٹری لوکل گورنمنٹ بورڈ اور ایڈیشنل سیکریٹری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ موجودہ میونسپل کمشنرالٰہی بخش بنبھن کو بر طرف کر کے دوسرے میونسپل کمشنر کو تعینات کیا جائے تاکہ کار ِ سرکار کو بہتر انداز میں کیا جا سکے۔ اس موقع پر وائس چیئرمین حامد نواز خان نے کہا کہ آج کا احتجاج میونسپل کمشنر کی جانب سے کی جانے والی بے ضابطگیوں کیخلاف ہےبعد اذاں چیئرمین رضوان عبد السمیع نے اراکین کونسل کے ہمراہ مرکزی دفتر کے باہر مین یونیورسٹی روڈ پر بھی میونسپل کمشنر کی بر طرفی کیلئے احتجاج ریکارڈ کروایا۔
ملک بھر سے سے مزید