کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) ایم ڈی کیٹ کے امیدواروں کی سوالنامے کے اجراء کی درخواست شٹل کاک بن گئی، ریگولر بینچ نے آئینی بینچ کو پٹیشن بھیجی، آئینی بینچ نے سماعت سے انکار کردیا۔ ہائی کورٹ میں ایم ڈی کیٹ کے امیدواروں کی سوالنامے کے اجراء کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ روسٹر تبدیل ہونے کے بعد ججز تبدیل ہوئے، درخواست دوسرے ریگولر بینچ میں منتقل ہوگئی۔ ریگولر بینچ نے ایک گھنٹہ سننے کے بعد درخواست آئینی بینچ میں منتقل کردی۔ آئینی بینچ نے چند منٹ کی سماعت کے بعد سننے سے انکار کردیا۔