• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب 409 رپورٹڈ فیصلوں کیساتھ چیف جسٹس اور سینئر ترین جج سے بھی آگے

اسلام آباد(جنگ رپورٹر)اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججوں میں سب سے زیادہ رپورٹڈ فیصلوں میں جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے چیف جسٹس اور سینئر ترین جج کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے،ہائیکورٹ کی ویب سائیٹ کے مطابق جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اس وقت تک 409 رپورٹڈ فیصلوں کے ساتھ پہلے نمبرپرہیں جبکہ چیف جسٹس عامر فاروق 256رپورٹڈفیصلوں کے ساتھ دوسرے ،جسٹس محسن اختر کیانی 161رپورٹڈفیصلوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہیں ۔