• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکہ سمیت 6 ممالک سے 14 پاکستانی ڈی پورٹ

کراچی( افضل ندیم ڈوگر) امریکہ سمیت مختلف 6ممالک سے گزشتہ 24گھنٹے کے دوران 14پاکستانی شہریوں کو ڈی پورٹ کیا گیا جن میں سینیگال سے انسانی اسمگلنگ کے شکار نوجوان سمیت 2 کو کراچی میں حراست میں لے کر انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل منتقل کر دیا گیا۔ امیگریشن ذرائع کے مطابق سعودی عرب سے زید ویزہ کام سے مفرور کفیل کے بغیر کام کرنے اور جعلسازی پر اٹھ پاکستانی شہریوں کو ڈی پورٹ کیا گیا جن میں سے ایک کو گرفتار کر کے اے ایچ ٹی سی بھیجا گیا۔ امریکہ کے شہر نیویارک سے ایک پاکستانی کو ایمرجنسی دستاویزات پر ڈی پورٹ کیا گیا قطر میں رہائشی قوانین کے خلاف ورزی پر ایک عمان میں بلیک لسٹ ہونے پر 1 امارات، قطر دو پاکستانیوں کو واپس بھیجا گیا۔ سینیگال میں انسانی اسمگلنگ کے لیے موجود شخص کو بھی اصلی پاسپورٹ کے ساتھ واپس بھیج دیا گیا جس سے اے ایچ ٹی سی منتقل کیا گیا۔
ملک بھر سے سے مزید