کراچی ( اسٹاف رپورٹر) رواں مالی سال کے 7ماہ ، سیمنٹ برآمدات میں 31.54فیصد کا نمایاں اضافہ ،آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (APCMA) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، جنوری 2025میں ملک میں سیمنٹ کی مقامی کھپت 3.313ملین ٹن رہی، جو جنوری 2024 میں 2.967 ملین ٹن تھی۔ جنوری 2024 کے مقابلے میں جنوری 2025 کے دوران 11.64 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔