اسلام آباد( تنویر ہاشمی ) ایف بی آر نے ایک ٹریکٹر کمپنی پر غیر قانونی ان پٹ ٹیکس کلیم اور ٹیکس بے ضابطگیوں پر18ارب روپے سے زائد ٹیکس اور جرمانہ عائد کر دیا، ایف بی آر نےوفاقی ٹیکس محتسب اور صدر مملکت کے احکاما ت کی روشنی تفصیلی آڈٹ کیا جس کے بعد ٹریکٹر کمپنی کےذمہ 18ارب 21کروڑ روپے سے زائد کے ٹیکس اور جرمانہ کی مد میں واجبات سامنےآئے ہیں ،ایف بی آر نے ٹریکٹر کمپنی کے خلاف کوسائی جوڈیشل اور ایڈجیوکیشن کارروائی مکمل کر کے صدر مملکت کو حتمی کمپلائنس رپورٹ کی تصدیق کر دی؎