• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

45 لائسنس بحال نہ ہوئے تو کام بند کردینگے، کسٹمز ایجنٹس ایسوسی ایشن

کراچی (آئی این پی )کسٹمز ایجنٹس ایسوسی ایشن نے 45 ایجنٹس کے معطل لائسنس بحال کرنے کا مطالبہ کردیا اور کہا ہے کہ 45 لائسنس بحال نہ ہوئے تو کام بند کردینگے،فیس لیس اسسمنٹ ناکام سسٹم تھا ہم نے کامیاب بنایا۔ کسٹمز حکام سے مذاکرات کے پہلے دور کے بعد آل پاکستان کسٹمز ایجنٹس ایسوسی کے چیئرمین سیف اللہ خان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ محکمہ کسٹمز نے 3روز قبل ایک مقدمہ درج کرکے بغیر شوکاز کے 45ایجنٹس کے لائسنس معطل کردئیے۔لائسنس بحال نہ کیے گئے تو ہم ہڑتال نہیں اپنا کام بند کردیں گے۔انہوں نے کہا کہ کسٹمز اپریزر جی ڈی کلئیر ہونے پر اپنے واٹس ایپ گروپ کے ذریعے پیسوں کا مطالبہ کرتا تھا۔ جی ڈی کلیئرنس کے بعد رشوت کیلئے بلیک میل کیا جاتا تھا جو کہ صرف بھتہ تھا۔اس افسر سے کسٹم ایجنٹس نہیں بلکہ یہ خود رابطے کرتا تھا۔ چیف کلکٹر 45 کلئیرنگ ایجنٹس کے لائسنس کی بحالی سے معذوری کا اظہار کررہے ہیں۔ شام 4 بجے چیف کلکٹر نے دوبارہ اجلاس طلب کیا ہے لیکن ان کا رویہ ٹھیک نہیں لگ رہا۔چیئرمین کسٹمز ایجنٹس ایسوسی ایشن نے مزید کہا کہ فیس لیس اسیسمنٹ سسٹم ناکام سسٹم ہے جسے ہم نے کامیاب بنایا ہے۔آئل اور گھی کے جہازوں نے کروڑوں روپے ڈیمرج ادا کیا ہے۔اب درآمدی تیل اور گھی کو فیس لیس سسٹم سے نکال دیا گیا ہے۔
ملک بھر سے سے مزید