• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لکی مروت، شدت پسند کمانڈر ہلاک، وین کو بم سے اڑانے کی کوشش

لکی مروت ‘سرائے نورنگ(نمائندگان جنگ) ضلع لکی مروت کے علاقے میر عالم منجی والا میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن میں ایک شدت پسندکمانڈر مارا گیا جبکہ منجی والا لنک روڈ پر آئی ای ڈی دھماکے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔ آپریشن سے واپس جانے والی وین کو وین کو بم سے اڑانے کی کوشش، اہلکار زخمی۔ پولیس نے سڑک کنارے نصب 15 کلو وزنی بم ناکارہ بنا دیا،انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن سے قبل دہشت گردوں اور مقامی دیہاتیوں کے درمیان جھڑپ، باپ بیٹا زخمی، یہاں پولیس حکام نے بتایا کہ آپریشن دریائے کرم کے کنارے دیہی علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کے بارے میں مصدقہ اطلاعات کے بعد شروع کیا گیا ڈی پی او محمد جواد اسحاق کی جانب سے علاقے میں روانہ کی گئی پولیس ٹیم نے دہشت گردوں کو گھیرے میں لیا اور آدھے گھنٹے تک فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ انسداد پولیو مہم کے پیش نظر پورے ضلع میں پولیس ہائی الرٹ تھی۔ آپریشن کے دوران ایک دہشت گرد ہلاک ہوا جس کی شناخت ریحان اللہ عرف منتظر آشنا کے نام سے ہوئی اس کے قبضے سے ایک کلاشنکوف، میگزین اور دستی بم برآمد ہوئے۔
ملک بھر سے سے مزید