• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صائم رضا نیٹ ورک کی 39 ویب سائٹس بلاکنگ میں معاونت نہیں کی، پی ٹی اے

اسلام آباد (آئی این پی)ایف بی آئی اور نیدرلینڈز پولیس کی جانب سے صائم رضا نیٹ ورک کی 39 ویب سائٹس بند کیے جانے کے معاملے پر پی ٹی اے کا ردعمل سامنے آگیا۔ ترجمان پی ٹی اے کے مطابق ان ویب سائٹس کی بلاکنگ میں ادارے نے کوئی معاونت فراہم نہیں کی اور نہ ہی اس حوالے سے کوئی باضابطہ درخواست موصول ہوئی۔ترجمان پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ کسی بھی اندرونی یا بیرونی ادارے نے پاکستان سے اس معاملے پر کوئی رابطہ نہیں کیا۔ پی ٹی اے کے مطابق ان ویب سائٹس کی ہوسٹنگ پاکستانی سرور پر نہیں تھی اور امریکی محکمہ انصاف کے بیان کے مطابق یہ نیٹ ورک بظاہر نیدرلینڈز سے آپریٹ ہو رہا تھا۔

ملک بھر سے سے مزید