کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان علینہ فاروق شیخ کے سوال کیا8فروری کو کرکٹ میچ کے دن تحریک انصاف کو احتجاج کی اجازت ملنی چاہئے؟ کا جواب میں تجزیہ کاروں سہیل وڑائچ ،ارشاد بھٹی ،محمل سرفراز اور سلیم صافی کا کہنا ہے کہ اس مرتبہ ایسا نہیں ہے کہ انہوں نے پلان کرکے تاریخ کو چنا ہے،اس دن الیکشن ہوئے تھے اس الیکشن سے متعلق پی ٹی آئی کو اعتراض ہے،پی ٹی آئی کی پر تشدد احتجاج کی ہسٹری ہے،ریاست کی تاریخ بھی اچھی نہیں ہے ،آزادی اظہار کا مکمل حامی ہوں میں سمجھتا ہوں کہ انہیں جلسے کی مکمل اجازت ہونی چاہئے،اگر وکلا ، صحافیوں اورپی ٹی آئی کا اتحاد ہوگیاتو پھر حکومت کیا کہے گی ۔ تجزیہ کارسہیل وڑائچ نے کہا کہ میں آزادی اظہار کا مکمل حامی ہوں میں سمجھتا ہوں کہ انہیں جلسے کی مکمل اجازت ہونی چاہئے۔ جتنے بھی بہانے ہیں کوئی بھی معقول نہیں ہے۔