• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جے ایس ایم یو کا 32 واں سنڈیکیٹ اجلاس، مین فیکلٹی پوسٹس اور اسٹاف ویلفیئر کی منظوری

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی (جے ایس ایم یو) کی 32ویں سنڈیکیٹ میٹنگ ہفتہ،1روری 2025کو وائس چانسلر پروفیسر امجد سراج میمن کی صدارت میں منعقد ہوئی۔ اجلاس میں تدریسی معیار، ملازمین کی فلاح و بہبود اور ادارہ جاتی ترقی کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے۔ رجسٹرار جے ایس ایم یو، ڈاکٹر اعظم خان نے اجلاس کے ایجنڈے کو پیش کیا، جس میں کئی اہم فیصلے شامل تھے۔ اجلاس میں جنرل سرجری اور جنرل میڈیسن (میڈیسن الائیڈ) کے شعبوں میں پروفیسرز، ایسوسی ایٹ پروفیسرز اور اسسٹنٹ پروفیسرز کی تقرری کی منظوری دی گئی تاکہ جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر (جے پی ایم سی) میں طبی ماہرین کی کمی کو پورا کیا جا سکے۔ سنڈیکیٹ نے متفقہ طور پر پروفیسر ڈاکٹر محمود حسن کو سندھ میڈیکل کالج (ایس ایم سی)، جے ایس ایم یو کے شعبہ پیتھالوجی کا چیئرمین مقرر کرنے کی منظوری دی۔ مزید برآں، ڈاکٹر سریش اور ڈاکٹر زاہد کی بطور پروفیسر ترقی کے بعد، انہیں اپنے سنڈیکیٹ کے ایسوسی ایٹ پروفیسرز کے نشستیں خالی کرنا ہوں گی، اور اگلی سنڈیکیٹ میٹنگ سے قبل نئے انتخابات کرائے جائیں گے۔

ملک بھر سے سے مزید