کراچی ( اسٹاف رپورٹر )ڈیجیٹل کرنسی ڈکیتی کیس کے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لی گیا ہے۔اینٹی وائلنٹ کرائم سیل نے منگھوپیر میں شہری سے 3لاکھ ڈالر سے زائد کرپٹو کرنسی لوٹنے میں ملوث مرکزی ملزم علی رضا جو کہ سی ٹی ڈی میں تعینات تھا کو گرفتار کر لیا ہے۔ملزمان نے 25دسمبر کو ارسلان نامی شہری کو منگھوپیر کی حدود سے اغوا کیا تھا اور مغوی کے اکاؤنٹ سے 3لاکھ 40ہزار ڈالرز مالیت کے کرپٹو کرنسی ٹرانفسرکیے تھے۔